محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان
محمدرضوان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان
محمدرضوان پی ایس ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب 68.5 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے )، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے ۔
رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنز اَپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔
شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھااورانکا وننگ تناسب 62.3 فیصدہے
جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے منسلک رہنے والے سرفرازاحمدکاکامیابی کاتناسب 58.1 فیصد تھا۔چوتھے پر نمبرپرپشاورزلمی کے بابراعظم ہیں جن کاکامیابی کاتناسب 54.7 فیصدہے ۔