ارجنٹائن نے برازیل کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
ارجنٹائن نے برازیل کو شکست دیکر فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے اپنے روایتی حریف برازیل کو 1-4 سے شکست دے کر 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ بیونس آئرس کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا جہاں ارجنٹائن نے لیونل میسی کی غیرموجودگی کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوربرازیل کو چاروں شانے چت کر دیا۔
میچ کے چھٹے منٹ میں جولیان الواریز نے ارجنٹائن کے لیے پہلا گول داغا جس کے بعد اینزو فرنینڈیز، ایلکسس میک ایلیسٹراورگیولیانو سیمی اونی نے مزید گولز سکور کرکے فتح کو یقینی بنایا۔
دوسری جانب پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم اس میچ میں کوئی خاص مزاحمت نہ دکھا سکی اور اب تک وہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
یاد رہے کہ فٹبال کا یہ میگا ایونٹ 2026 میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔