سکواش

انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن نور زمان کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

 انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن نور زمان گھر پہنچ گئے۔

نور زمان کا کہنا تھا کہ ورلڈ سکواش چیمپئن چیمپئن ٹرافی جتینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، ورلڈ چمپئن کھلاڑی پاکستان سکواش فیڈریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

سکواش کی دنیا میں ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے نوجوان کھلاڑی نور زمان انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیت کرپشاور واپس پہنچ گئے۔

پشاور آمد پر ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاور میں ان کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکواش کے عظیم لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان نے خود ان کا استقبال کیا۔

نور زمان کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں قومی ہیرو کا درجہ دیتے ہوئے خوبصورت الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور زمان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے پاکستان کے لیے انڈر 23 چیمپئن بنانے کی توفیق دی۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!