نیشنل پیڈل چیمپئن شپ ،لیگ میچز اور کواٹرفائنلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا
ٹورنامنٹ کے فائنل میچز آج کھیلے جائیںگے ،مقابلوں میں شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت
نیشنل پیڈل چیمپئن شپ ،لیگ میچز اور کواٹرفائنلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا
ٹورنامنٹ کے فائنل میچز آج کھیلے جائیںگے ،مقابلوں میں شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت
حکومتی سطح پر پیڈل کے کھیل کی سرپرستی اور
کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ،جنید احمد کا خطاب
کراچی ; انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل کی زیر سپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کے دوسرے روز لیگ میچز اور کوارٹرفائنلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمپنی رجسٹرار جنید احمد تھے ۔مکسڈ کیٹگری میں سندھ الیون 7نے سندھ الیون 6کو 6-4سے شکست دی ۔دوسرے میچ میں سندھ الیون نے سندھ الیون تھری کو 6-0سے ہرادیا ۔
تیسرے میچ میں آئی ایس او الیون 2نے سندھ الیون ون کو 6-3سے شکست دید ی ۔ مینز کیٹگری کے پہلے کوارٹر فائنل میں جی پی سی نے سپر پائبز کو اضافی وقت میں شکست دیدی ۔
دوسرے کواٹر فائنل میں پیڈل پرو نے سندھ کو 6-4سے ہرادیا ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچز آج (اتوار)کھیلے جائیںگے ۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمپنی رجسٹرار جنید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوںنے قومی سطح ایک بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ۔
یہ ٹورنامنٹ میں ملک میں پیڈل گیم کے فروغ اور کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔
انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر اس کھیل کی سرپرستی کی جائے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکٰں ۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان پیڈل فیڈریشن کے نائب صدر مدثر آرائیں نے مہمان خصوصی کو یادگار ی شیلڈ پیش کی اس موقع پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔