پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزاز.
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل.
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزاز.
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل.
سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن نے آئی سی سی ٹیم 2024 کی کیپ پہنائی
لاہور۔ 12 اپریل، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سپنر سعدیہ اقبال کے لئے اعزاز۔لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 میں شامل ۔
سعدیہ اقبال کو آئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ دی گئی۔
سپن باولنگ کوچ عبدالرحمن نے سعدیہ اقبال کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ پہنائی۔
ساتھی کھلاڑیوں ۔ کوچز اور مینجمنٹ سٹاف نے سعدیہ اقبال کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے بھی سعدیہ اقبال نے کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم 2024 کی کیپ پیش کی اور مبارکباد دی۔
سعدیہ اقبال کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور 2019 میں انہوں نے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور سعدیہ اقبال اب تک 47 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکی ہیں اور 59 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
سعدیہ اقبال نے سپورٹس سائنسز میں بی ایس آنرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔