کراچی :پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا آغاز
وومنز کیٹگری میں سندھ وائٹس اور ریلے ریبلز،مینز میں اللہ والا اور زین ریحان کی کامیابی
کراچی :پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا آغاز
وومنز کیٹگری میں سندھ وائٹس اور ریلے ریبلز،مینز میں اللہ والا اور زین ریحان کی کامیابی
چیمپئن شپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا ،محمد متین
کراچی ; انٹرنیشنل پیڈل فیڈریشن اور ایشیا پیڈل کی زیر سپرستی پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی ہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈرل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے ربن کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔
اس موقع سینئر نائب صدر مدثر آرائیں ،چیمپئن شپ ٹیکنیکل کمیٹی ڈائریکٹر سید ریحان الدین اور دیگر بھی موجود تھے ۔وومنز کیٹگری میں سندھ وائٹس نے اسلام آباد وائٹس کو 6-2سے شکست دی ۔
دوسرے میچ میں ریلے ریبلز نے پاور سلائیر کو 6-2کو ہرادیا مینز کیٹگری اللہ والا نے سندھ کو 6-0سے شکست دی ۔دوسرے میچ میں زین ریحان ٹیم نے چیری پوپڈ کو 6-0سے ہرادیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد متین نے کہا کہ ملک میں پیڈل کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کاوشیں کی جارہی ہیں ۔نیشنل چیمپئن شپ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا ۔
انہوںنے کہا کہ ہم نوجوان کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں ۔سینئر نائب صدر مدثر آرائیں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا
جس کے ذریعہ ہم سعودی عرب میں ہونے والے عالمی مقابلے کے لیے ٹیم تشکیل دیںگے ۔ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے نیشنل چیمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے ہمیں اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔
یہاں ہم اپنی کارکردگی بہتر بنا کر عالمی مقابلوں میںشریک ہوںگے اور ملک کا نام روشن کریںگے۔چیمپئن شپ کے مکسڈ ،کوارٹر اور سیمی فائنل مقابلے آج ہوگے۔