کراچی: پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب
6700 پوليس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے
کراچی: پی ایس ایل 10 کے میچز کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب
6700 پوليس اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے تحت 11 اپریل 2025 سے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونے والے میچز کے لیے ایک جامع، منظم اور مضبوط سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے
شہر کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 6700 پوليس اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے،
950 ایس ایس یو کمانڈوز و لیڈی کمانڈوز، 1666 سیکیورٹی ڈویژن اہلکار، 1390 ٹریفک پولیس، 328 اسپیشل برانچ اور ضلعی پولیس کے اہلکار شامل ہیں
تمام اہلکار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ایئرپورٹ، ہوٹلز، روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف تعینات ہوں گے سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے حساس مقامات پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں
خصوصی طور پر تربیت یافتہ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز میں ہائی الرٹ پر رہے گی اسٹیڈیم کے گرد گشت بھی کرے گی۔
پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے ;
کارساز سے آنے والے شہری حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر،چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ(پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیوٹاؤن سے آنے والے شائقین کرکٹ اسٹیدیم روڈ سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر یا چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
ہیوی ٹریفک کے لیے ہدایات ;
ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ اور کارساز سے ہوتے ہوئے ملینیم تا نیو ٹاؤن سفرے کرے، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر پر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔