Games

آل پاکستان مہر محمد منشاہ میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ محبوب کلب کے نام

فائنل میں رائزنگ اسٹار شوتنگ بال کلب بلوچستان کو 2-0 سے شکست کا سامنا

آل پاکستان مہر محمد منشاہ میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ محبوب کلب کے نام

فائنل میں رائزنگ اسٹار شوتنگ بال کلب بلوچستان کو 2-0 سے شکست کا سامنا،

محبوب علی سولنگی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید اور اے ایس پی راو یاسین تاج رئیسانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

کراچی ; آل پاکستان مہر محمد منشاہ میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ساہیول میں کھیلا گیا، ٹورنامنٹ میں میگا فائنل پاکستان کی دو نامور ٹیموں رائزنگ اسٹار زندرہ بلوچستان اور محبوب شوٹنگ بال کلب حیدرآباد سندھ کے درمیان کھیلا گیا،

فائنل بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلا گیا جو محبوب کلب نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-0 سے جیت لیا، فائنل میچ کا اسکور 16-10 اور 16-12 رہا،

فاتح ٹیم محبوب شوٹنگ بال کلب کی جانب سے غلام عباس جوہیہ، محبوب علی سولنگی، صدام میمن، مختیار علی، اعجاز احمد، قیصر جتوئی اور محمد شاہد نے شاندار کھیل پیش کیا

جبکہ رائزنگ اسٹار کلب کی جانب سے سید محمد علی شاہ، شیر شاہ، جنید قریشی اور معظم شاہ نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا،

فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید اور ASP راو یاسین تاج رئیسانی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیزاور نقد انعامات تقسیم کئے،

فاتح ٹیم کے محبوب علی سولنگی کو ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا،

اس موقع پر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ چودھری محمد یوسف، سرپرست جاوید اشرف ڈھکو، صدر ناصر رمضان گجر، وسیم اسلم، ریاض کھتران، صفدر بلوچ، یاسین موتھا و دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے،

فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین شوٹنگ بال کی بھی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!