ضلع مہمند : امبار تحصیل عیدالفطر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر
ضلع مہمند ۔امبار تحصیل عیدالفطر کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔
فائنل میچ میں سیرئ میاگان ٹیم نے بسو کور کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔
خصوصی ضلع مہمند میں پی ٹی آئ یو تھ کے جنرل سیکرٹری ملک نسیم خان اتمان خیل نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقہ تحصیل امںبار میں عیدالفطر کے ایام سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں مقامی 12 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔
جس میں فائنل میچ بسوکور کرکٹ ٹیم اور سیرئ میاں گان کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ سیرئ میاں گان کرکٹ ٹیم نے مخالف ٹیم کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اس موقع پر پی ٹی آئ ضلع مہمندیوتھ کے جنرل سیکرٹری ملک نسیم خان اتمان خیل نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافی تقسیم کئے۔
اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور دلچسپ مقابلوں کا کئی روز تک لطف اٹھایا۔ جو عید کی لمبی تفریح کے طور پر یاد کیا۔