کرکٹ

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ; سکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو 58 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائیر میں سکاٹ لینڈ نے تھائی لینڈ کو 58 رنز سے ہرا دیا۔

ایل سی سی اے گرائونڈ لاہور میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 41 اوورز میں 206 رنز بنائے،کیتھرین برائس نے 60، میگن میکوئل نے 57 اور ایلیسا لیسٹر نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

تھائی لینڈ کی جانب سے تھیپاتا موتھا وانگ اور اونیکا کمچمپو نے3,3 اور نٹایا بوچاتھم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 148 رنز پر آئوٹ ہوگئی ،نتھاکھم چنتھم نے 63،نٹایا بوچاتھم نے 20 اور چنیڈا ستینگ نے 18رنز بنائے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے ابطحی مقصود،رچل سلیٹر اور کیتھرین فریزر نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔28 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے پر سکاٹ لینڈ کی کیتھرین فریزر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!