کلب نیوز

کراچی ; زون پانچ انٹر کلب ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چارمیچوں کا فیصلہ

لانڈھی جیمخانہ کولٹس،لانڈھی جیم خانہ،پاک کورنگی اور قاسمی سی سی نے اپنے میچز جیت لئے

کراچی ; زون پانچ انٹر کلب ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چارمیچوں کا فیصلہ

لانڈھی جیمخانہ کولٹس،لانڈھی جیم خانہ،پاک کورنگی اور قاسمی سی سی نے اپنے میچز جیت لئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون پانچ کے زیر اہتمام جاری ٹی20ناک آؤٹ انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گیا،

لانڈھی جیمخانہ کولٹس،لانڈھی جیم خانہ،پاک کورنگی اور قاسمی سی سی نے اپنے میچز جیت لئے۔حسن خان نے شاندار سنچری اسکور کی۔پاک اسٹوڈنٹ کی ٹیم نے ٹورنامنٹ کا سب سے کم اسکور25رنز بنایا۔

پہلے میچ میں لانڈھی جیمخانہ نے پاک اسٹوڈنٹ کو 223کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔لانڈھی جیم خانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 248رنز اسکور کئے جس میں حسن خان کے117رنز بھی شامل تھے

جو انہوں نے 50گیندوں پر سات چھکوں اور11چوکوں کی مدد سے بنائے۔حسن اقبال نے28رنز اسکور کئے،جواب میں پاک اسٹوڈنٹ کی ٹیم25رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ساحل اقبال،حسن علی خان اور نوفل عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے میچ میں لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے کورنگی الفتح کو دل چسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی،

کورنگی الفتح نے پہلے کھیلتے ہوئے ندیم خالد کے51اور داؤدشاہ کے33رنز کی بدولت 169رنز اسکور کئے۔عارف شاہ اور محمد حسنین نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،

جواب میں لانڈھی جیم خانہ کولٹس نے 9وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا،محمد حنین نے57اور عارف شاہ نے32رنز اسکور کئے۔اختر عباس اور ندیم خالد نے تین تین جبکہ اسماعیل شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے میچ میں پاک کورنگی نے کورنگی فرینڈز کو سات وکٹوں سے قابو کیا،کورنگی فرینڈز پہلے کھیلتے ہوئے 135رنز بنا سکی،حسن شاہ40اور سمیر راؤ36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

افسر نواز نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں پاک کورنگی نے محمد زوہیب کے46اور ارسلان بشیر کے45رنز کی بدولت تین وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے سات وکٹوں سے آسان کامیابی سمیٹ لی۔

سید طہٰ نے دو وکٹ لئے۔چوتھے میچ میں قاسمی سی سی نے قمر عباس میموریل کو 29رنز سے شکست دی۔قاسمی سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے 200رنز اسکور کئے

اس کی جانب سے شہباز احمد نے60،محمد روہان نے41اورمحمد اسماعیل نے25رنز بنائے۔شجاع زیدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جواب میں قمر عباس میموریل 171رنز بناسکی۔

سید ایم شبیہہ 72اور محمد اساجہ41رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔قاسمی سی سی کی جانب سے شہباز احمد،عاقل خان اور رضوان اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!