ہاکی

35 ویں نیشنل گیمز ؛ سندھ ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل ، کھلاڑیوں کا اعلان

میئر کراچی شہر میں ہاکی اکیڈمی قائم کریں ہم اولمپئن قومی کھیل کی ترقی و بحالی کے لئے حاضر ہیں،

چیئرمین سلیکشن کمیٹی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اولمپیئن افتخار سید

35 ویں نیشنل گیمز میں ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کے لئے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کا

آنا قومی کھیل کے لئے خوش آئند ہے، افتخار سید

ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کی صلاحیتیں دیکھ کر یقین ہوگیا

کہ سندھ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے، آبزرور ایس او اے محمد اصغر بلوچ

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کراچی میں 35 ویں نیشنل گیمز ہاکی ایونٹ کے لئے ٹرائلز کا انعقاد اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کیا گیا،

ایس ایچ اے سلیکشن کمیٹی کے رکن اولمپیئن وسیم فیروز نے کہا کہ مینز کی ٹیم کے لئے صوبے بھر سے 70 سے زیادہ کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے ہم نے ہر ایک کھلاڑی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور موقع دیا ہے یہ عمل ویمنز ٹیم کے ساتھ بھی کیا جائے گا۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن اولمپیئن افتخار سید کی زیرنگرانی ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں میں سے پہلے مرحلے کے لئے 35 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا

جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ خصوصی محمد اصغر بلوچ نے آبزرور کی حیثیت سے ٹرائلز کا مشاہدہ کیا، اصغر بلوچ نے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت اور ٹرائلز کے مراحل پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

منتخب کھلاڑیوں پر مشتمل سندھ کی ٹیم کے لئے تربیتی کیمپ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں لگے گا۔

منتخب کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں ۔

گول کیپرز :عبدل رافع، عبداللہ شیخ( کراچی)نبیل اختر (ایس بی اے)،

فل بیکس: بابر سعادت،ارسلان خالد, ظفیر احمد (کراچی),عدنان علی (میر پور خاص)ایم دانیال (ایس بی اے)ایم اسامہ حیدرآباد ،فیاض سکھر ۔

ہاف بیکس: ارباز ایاز ،شہباز حیدر ،علی آفریدی ،علی عباس،دانیال علی،محسن نواز،وارث نصیر (کراچی) زوہیب (سکھر)ضامن علی (ایس بی اے)،

فارورڈز: شاہزیب خان ،حماد ایاز،حارث نصیر،زین ،غلام علی، راشد علی،شاہزیب ارباب( کراچی) میسم عباس ( کے ایچ آر) ریحان خان ،حماد رضوان ،ایم فیضان ،ایم اسرار،منور، (حیدرآباد)اور کامران علی سکھر۔

اس موقع پر اولمپیئن افتخار سید نے کہا کہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ہاکی کا خاندانی پس منظر ہے، ان کے والد محترم وہاب صدیقی ہاکی کے کھلاڑی تھے ہم نے ایک ساتھ کئی مقابلوں میں حصہ لیا ہے،

افتخار سید نے کہا کہ میئر کراچی اپنے وسائل سے شہر میں سندھ کے کھلاڑیوں کے لیے ایک اعلیٰ معیاری ہاکی اکیڈمی قائم کریں ہم اولمپئن قومی کھیل کی بحالی کے لئے اکیڈمی میں مفت خدمات انجام دینگے،

صوبے میں ہاکی کا شاندار ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت انہیں تربیت اور مواقع فراہم کرنے کی ہیں، یقین ہے کہ 35 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ٹرائلز کے آخر میں وسیم فیروز کی والدہ ، میجر ریٹائرڈ محمود ریاض لغاری کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اس موقع پر کوآرڈینیٹر خالد منیر ، مزمل حسین اور حسن عسکری بھی موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!