Games

35 ویں نیشنل گیمز،سافٹ بال ویمنز ایونٹ 3 تا 7 مئی تک کھیلا جائے گا ; آصف عظیم

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نسیم خان، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر فرحان عیسی اور سیکریٹری ذیشان مرچنٹ نامزد

35 ویں نیشنل گیمز،سافٹ بال ویمنز ایونٹ 3 تا 7 مئی تک کھیلا جائے گا۔آصف عظیم

آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین نسیم خان، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر فرحان عیسی اور

سیکریٹری ذیشان مرچنٹ نامزد

کراچی۔ 35 ویں نیشنل گیمز میں سافٹ بال ویمنزایونٹ 3 مئی سے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ کے فٹبال گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا

ٹیموں کی آمد یکم مئی، مینیجرز میٹنگ 2 مئی جبکہ فائنل 7 مئی کو منعقد ہوگا پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور سندھ کی سافٹ بال ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

ایونٹ کے انتظامی امور کے حوالے سے خصوصی اجلاس سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم کی صدارت میں منعقد ہوا

جسمیں باہمی مشاورت کے بعد آرگنازئنگ اور مینجمنٹ کمیٹی کیلئے ناموں کو حتمی شکل دی گئی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نسیم خان سافٹ بال آرگنازنگ کمیٹی کے چیئرمین اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی ڈپٹی چیئرمین ہوں گے

ایس ایس اے کے سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ کو آرگنائزنگ سیکریٹری، عائشہ لینا ایونٹ کوآرڈینیٹر اور طارق پاشا کوچیف امپائرنامزد کیا گیا ہے

محمد ناصر وینیو اور ایکیومنٹ مینیجر، فراز اعجاز جیوری اور ٹیکنیکل آفیشلز،احمد یار خان سیکیورٹی اور پروٹوکول، محمد ابراہیم رہائش و ٹرانسپورٹ جبکہ مراد حسین سیف اسپورٹس کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دیں گے

اس موقع پرفیڈریشن کے صدر آصف عظیم کاکہنا تھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، محکمہ کھیل حکومت سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کراچی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے

مسلسل مصروف عمل ہیں پی او اے کے صدر عارف سعید اور صوبائی وزیر کھیل سردارمحمد بخش خان مہر کی خواہش ہے کہ قومی گیمز میں شریک تمام کھلاڑیوں کو وہ تمام انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کی جائیں جس سے مستفید ہو کروہ اپنی سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں

سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کیلئے اعزاز ہے

قومی گیمز کے ذریعے صحت مند کھلاڑی مضبوط پاکستان کاپیغام پورے ملک میں پہنچائیں گے ایونٹ میں شریک خواتین کھلاڑیوں کو ایک مثالی ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!