کرکٹ

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ; بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلۓ جگہ مستحکم کر لی

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو34 رنز سے ہرا دیا۔

آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ 2025ء

بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلۓ جگہ مستحکم کر لی

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو34 رنز سے ہرا دیا۔

کپتان نگار سلطانہ کی قائدانہ اننگ،11 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز ناٹ آؤٹ بناۓ۔

اسکاٹ لینڈ 277 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں 242 رنز پر ڈھیر،

ورلڈ کپ کی دوڑ میں واپس آنے کیلۓ اگلا میچ جیتنا ہو گا

آئر لینڈ کی ٹیم تھائی لینڈ کو اہم میچ میں ہرانے کے باوجود ورلڈ کپ کی دوڑ میں شامل نہیں

لاہور( رپورٹ۔محمد اقبال ہارپر)

بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کیلۓ اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔بنگلہ دیش کی بیٹرز نے اسکاٹ لینڈ کی باولرز کی خوب درگت بنائی۔

کپتان نگار سلطانہ نے جارحانہ اور قائدانہ اننگ کھیلتے ہوۓ گیارہ چوکوں کی۔مدد سےناقابل شکست 89 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہیں۔فرزانہ حق نے چھ چوکوں کی مدد سے 57 رنز،شرمین اختر نے سات چوکوں کی مدد سے 57 رنز ،فہیمہ خاتون نے 26 رنز بناۓ۔

اسکاٹ لینڈ کی طرف سے کپتان کیتھرین برائس نے دو کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی جبکہ راچل سلیٹر،چیو ایبل،پریاناز اور کیتھرین فریسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں 276 رنز بنا کر اسکاٹ لینڈ کو 277 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 242 رنز بنا سکی،

اسکاٹ لینڈ کی بیٹر پریا ناز نے سات چوکوں کی مدد سے شاندار 61 رنز، راچیل سلیٹر نے بھی نصف سینچری اسکور کی انہوں نے بھی 61 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہی۔سارہ برائس 42 رنزبنا کر آؤٹ ہوئی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے ناہیدہ اختر نے10 قوورز میں 40 رنز کے عوض اسکاٹ لینڈ کی 4 اہم بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جنت الفردوس نے دو اور معروفہ اختراور رابعہ خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی کپتان نگار سلطانہ ویمن آف دی میچ قرار پائیں۔ اسکاٹ لینڈ کا ایک میچ ابھی باقی ہے ورلڈ کپ کی دوڑ میں واپس آنے کیلۓ اگلا میچ جیتنا ہو گا۔

دوسری طرف ایل سی سی اے گراؤنڈ پر ہونے میچ میں آئرلینڈ نے تھائی لینڈ کو 46 رنز سے ہرا دیا۔آئر لینڈ یہ میچ جیتنے کے باوجود ورلڈ کپ کیلۓ دوڑ میں شامل نہیں۔آئر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

آئر لینڈ نے ایمی ہنٹر،گیبی لیوس اور لی پال کی شانداربیٹنگ کی بدولت اس ایونٹ کا سب سے زیادہ اسکور 305 رنز بنا لیا تینوں بیٹرز نے بالترتیب 76 رنز،75 رنز اور 67 رنز بناۓ اور یوں آئر لینڈ کی ٹیم تھائی لینڈ کو ایک بڑا ٹارگٹ 306 رنز کا دینے میں کامیاب رہی۔

تھائی لینڈ کی باؤلرز ائر لینڈ کو بڑا اسکور کرنے سے روکنے میں ناکام رہیں،تھیپاچا،چنیدا اور سلیپورن لومی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔تھائی لینڈ کی ٹیم 306 رنز کے ایک بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں1 ۔49 اوورز میں 259 رنز بنا سکی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیوں کے اس کوالیفائنگ راونڈ سے ورلڈ کپ کیلۓ کوالیفائی کرنے کے 100٪ چانسز ہیں دونوں ٹیمیں اس راؤنڈ میں ٹاپ پر ہیں۔16 اپریل کو آرام کا دن ہے۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 17 اپریل کو تھائی لینڈ کے ساتھ جبکہ آخری میچ 19 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!