PSL2025

پی ایس ایل x ; اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز سے شکست دیدی۔

244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 141 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، محمد حارث 87 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے کیا یہ انتہائی مایوس کن ثابت ہوا اور کپتان بابر اعظم ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ صائم ایوب 6 رنز بناکر چلتے بنے۔

مچل اوون 10، محمد حارث 87، ٹام کوہلر-کیڈمور 8 ، حسین طلعت 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، الزاری جوزف 2، سفیان مقیم ایک، محمد علی 3 جبکہ جارج لِنڈے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، بین ڈوار سہوئس شاداب خان نے 2،2 جبکہ نسیم شاہ ، جیسن ہولڈر اور سعد مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آندرے گوس بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے، کولن منرو 40 ، اعظم خان 16 اور سلمان آغا 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جیسن ہولڈر 20 رنز اور بین ڈوارسہوئس 18 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے 2 پوائنٹس ہیں جب کہ پشاور زلمی جیت کی منتظر ہے۔
بابر اعظم کی ٹیم پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست ہوئی تھی جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو ہرایا تھا۔

پشاور زلمی اسکواڈ ;  آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ ; اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ اور بین ڈوارسہوئس شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!