انڑویوز

زیمل وزیر جنوبی وزیرستان کی ننھی کھلاڑی، جو جمناسٹک میں نئی تاریخ رقم کر رہی ہے

زیمل وزیر جنوبی وزیرستان کی چھ سالہ ننھی کھلاڑی،

جو جمناسٹک میں نئی تاریخ رقم کر رہی ہے,

پشاور: جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی صرف چھ سالہ زیمل وزیر جمناسٹک کے کھیل میں تیزی سے ابھرتا ہوا ایک روشن ستارہ ہیں۔

اپنی کم عمری کے باوجود زیمل نے نہ صرف جمناسٹک سے بھرپور لگاؤ اور محنت کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ ایک سال کے مختصر عرصے میں ڈسٹرکٹ سطح پر کئی میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

زیمل وزیر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور کی جمناسٹک اکیڈمی میں کوچ محمد گل کی زیر نگرانی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ کوچ محمد گل کا کہنا ہے کہ زیمل کی جسمانی لچک، توازن اور سیکھنے کی لگن قابلِ رشک ہے،

اور یہی خصوصیات اسے دیگر ہم عمر بچوں سے ممتاز بناتی ہیں۔ زیمل نے اکیڈمی سطح کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ ضلع پشاور کے مختلف ایونٹس میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے متعدد میڈلز اپنے نام کیے۔

زیمل نہایت پرعزم ہیں کہ وہ مستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں محنت جاری رکھوں گی اور ایک دن اولمپکس میں بھی شرکت کروں گی۔‘‘

زیمل کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ خیبرپختونخوا خصوصاً قبائلی اضلاع کی لڑکیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ان کی جدوجہد اور کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو خواتین بھی ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔

اس کم عمر باصلاحیت کھلاڑی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے تاکہ وہ مستقبل میں ایک کامیاب جمناسٹ بن کر ابھر سکیں۔ حکومت،

صوبائی کھیلوں کے اداروں اور نجی شعبے کو چاہیے کہ زیمل جیسے ٹیلنٹ کی سرپرستی کریں اور جمناسٹک سمیت دیگر خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کریں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!