کبڈی

سرسبز بابا گرو نانک کبڈی کپ لاہور میں شروع ہو گیا۔

تین روزہ ٹورنامنٹ 16 سے 18 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان، بھارت اور ایران کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سرسبز بابا گرو نانک کبڈی کپ لاہور میں شروع ہو گیا۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن اور فاطمہ فرٹیلائزر کے زیر اہتمام سرسبز بابا گرو نانک انٹرنیشنل سرکل سٹائل گولڈ کبڈی کپ 2025 کا آغاز ہوگیا۔

تین روزہ ٹورنامنٹ 16 سے 18 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں پاکستان، بھارت اور ایران کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

جس میں شرکت کیلئے ایران اور بھارتی ٹیمیں بھی لاہور پہنچ چکی ہیں۔ فیڈریشن کی جانب سے دونوں ٹیموں کا بھرپور استقبال کیا گیا،

واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں شیڈول تین روزہ بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کبڈی کپ کو یقینی بنانے میں صوبائی وزیر صعنت و تجارت اور فیڈریشن کے صدر چودھری شافع حسین نے اہم کردارادا کیا ہے۔

محمد سرور نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایران اور بھارت کی کبڈی فیڈریشنز حکام کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیار کیا ہے جس کے بعد چودھری شافع حسین کی زیر نگرانی تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انٹرنیشنل کرکٹ اور انٹرنیشنل ہاکی کیساتھ اب سرسبز انٹرنیشنل کبڈی ایونٹ سے پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر میں پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!