کرکٹ
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ; پاکستان ٹیم چوتھا میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر
پاکستان ٹیم چوتھا میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں دوپہر2بجے شروع ہوگا،پاکستان آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف19 اپریل کو کھیلے گی،
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ ، سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو پہلے تینوں میچز میں شکست دے چکی ہے۔
2ٹاپ ٹیمز آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کریں گی،خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی این سی اے میں تین گھنٹے تک بیٹنگ ، باولنگ، فیلڈنگ کا پریکٹس سیشن کیا۔