دیگر سپورٹس

35ویں نیشنل گیمز 2025 کے لئے سندھ کی جوڈو گرلز اور بوائز ٹیم کے ٹرائلز مکمل

نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقدہ ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا

35 ویں نیشنل گیمز 2025 کے لئے سندھ کی جوڈو گرلز اور بوائز ٹیم کے ٹرائلز مکمل

نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقدہ ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا

کراچی ;  سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 35 ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں سندھ جوڈو ٹیم کے ٹرائلز نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں منعقد ہوئے,

ٹرائلز میں سندھ سے تعلق رکھنے والے تمام ڈویژن کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ٹرائلز کی مہمان خصوصی35 ویں نیشنل گیمز کی چیئرمین ٹرائلز کمیٹی و نائب صدر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن میڈم ماجدہ حمید اور ممبر ٹرائلز کمیٹی میڈم کو ثر کامران تھیں،

بوائز ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، 50kg ویٹ میں عشر خانزادہ(حیدرآباد) 55kg ویٹ احمد حسن خان (کراچی) 60kg ویٹ سرور خان 66kg ویٹ محمد معاویز بن محمودزئی(حیدرآباد) 73kg ویٹ محمد معاز بن محمود(حیدرآباد)

81kg ویٹ شہنشاہ(سکھر) 90kg موعہی رحمان(حیدرآباد) اوپن ویت میں شہنشاہ(سکھر) جبکہ گرلز ٹیم میں 40kg ویٹ میں انوشاہ رفیق(کراچی) 44kg ویٹ میں قرت رفیق(کراچی) 48kg حفصہ عارف(حیدرآباد)

57kg ویٹ صبور سیف اللہ(کراچی) 70kg ویٹ فیضہ کیانی (کراچی) اوپن ویٹ میں شمایلہ اور اوریزہ کے درمیان فیصلہ باقی ہے،

چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد رفیق تھے جبکہ ریفری کے فرائض محمد علی، ابوہریرہ، کنزہ بلوچ نے انجام دئے، ٹیکنیکل آفیشلز میں انیس خان، احمد اللہ عمیری، سید شمیم نقوی، میڈم امبر وائس پریزیڈنٹ سندھ جوڈو ایسوسی ایشن، عروج فاطمہ، ملک اکرام، ملک ناصر شامل تھے،

اس موقع پر مہمانوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد رفیق سیکریٹری سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کی نگرانی میں اس کمیٹی نے ڈوجو کی گرلز اور بوائز ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر بہت صاف و شفاف طریقے سے کیا،

اس کے لئے محمد رفیق اور ان کی ٹیکنیکل ٹیم کا کردار قابل تعریف ہے، محمد رفیق 35 ویں نیشنل گیمز جوڈو ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!