کرکٹ

امپائرز سے بدتمیزی پر حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد

حماد اعظم پی سی بی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں کنگز میچ ٹیم کے کپتان ہیں

امپائرز سے بدتمیزی پر حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد

حماد اعظم پی سی بی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں کنگز میچ ٹیم کے کپتان ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گریڈ ٹو کے ٹورنامنٹ میں شریک کنگز مین ٹیم کے کپتان حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب حماد اعظم نے وننگ ٹرپل نائن اسپورٹس کے خلاف میچ میں امپائرز کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا اور بدتمیزی کی۔

ذرائع کے مطابق، حماد اعظم نے میچ کے دوران فیلڈ امپائرز رفیق احمد اور عبدالکریم کے فیصلے پر نہ صرف غصہ دکھایا، بلکہ میچ ریفری سے بھی بدتمیزی کی۔ اس کے بعد فیلڈ امپائرز نے میچ ریفری کو رپورٹ کر دیا،

جس پر میچ ریفری علی گوہر نے حماد اعظم اور کنگز مین کے منیجر کو طلب کیا۔ آفیشل میٹنگ کے دوران حماد اعظم نے میچ ریفری علی گوہر سے بھرپور بدتمیزی کی،

جس پر میچ ریفری نے فوری طور پر حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس واقعے کے بعد کھلاڑیوں کے رویے پر سختی سے نظر رکھنے اور کھیل کے دوران پروفیشنل رویے کو فروغ دینے کے لیے اس فیصلے کو اہمیت دی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس قسم کی بدتمیزی کرکٹ کے اصولوں اور رویوں کے خلاف ہے اور اس سے ٹیموں کے ماحول اور کھیل کے معیار پر منفی اثر پڑتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!