Games

انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹول چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹول چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ) پہلا انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹیول کا عبدلوالی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں رنگا رنگ تقریب میں آغاز،

تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس و امور نوجوانان ضیاء الحق نے فیتہ کاٹ کے باضابط افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان،ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس مس رشیدہ غزنوی ،

ڈائیریکٹر ڈیولپمنٹ عزیز اللہ جان،آرایس آو کاشف فرحان ، ڈی ایس آو چارسدہ مس گل رخ، ڈی ایس او پشاورمشعل ملک، سمیت دوسرے اضلاع کے ڈی ایس آوز موجود تھے،

افتتاحی تقریب میں مقامی سکول کی بچیوں نے بینڈ،پی ٹی شو اور ٹیبلو پر شاندار پرفارمینس کا شاندار مظاہر پیش کر کے خوب داد وصول کی،

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس چارسدہ کے زیر اہتمام پہلا انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹیول میں پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ اور چارسدہ کے کھلاڑی اتھلیٹکس ،رسہ کشی،ہاکی،ولی بال،ٹیبل ٹینس اوربیڈ مینٹن میں مد مقابل ہوں گے

افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ضیائ الحق نے کہا کہ عبدلوالی خان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کے تمام سہولیات دستیاب ہے جس سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کا ایونٹ قابل تحسین ہے

ان کا کہنا تھا کے سیکنڈری ایجوکیشن اور ہایئر ایجوکیشن کیساتھ مل کر سپورٹس کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،کھیل صرف آگے جانے کے لئے نہیں بلکہ صبر اور برداشت بھی سیکھاتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ہمارے صوبے کی بچیاں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکے قبل ازیں ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لئے خصوصی طور پر فیسٹیول کا انعقاد کا مقصد خواتین کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ہے

تاکہ ہمارے صوبے کی بچیاں اپنی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لا سکیں بعد ازیں سیکرٹری سپورٹس نے سپورٹس کمپلیکس کے مختلف وینیوز کا دورہ کیا اور کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!