پاکستان چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہو گیا
پاکستان چیلنج کپ کرکٹ ٹورنامنٹ لاہور میں شروع ہو گیا
لاہور: پاکستان چیلنج کپ لاہور ریجن کے مقابلے 17 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں صدر لاہور ریجن خواجہ ندیم احمد نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ زون کی سطح پر کھیلا جائے گا
ٹورنامنٹ میں ایسٹ اور نارتھ زون کی 7,7 جبکہ ویسٹ زون کی 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ہر ٹیم اپنے زون میں سنگل لیگ کی بنیاد پر مد مقابل آئے گی
ایسٹ اور نارتھ زون میں 21,21 جبکہ ویسٹ زون میں 28 میچز منعقد ہوں گے یوں ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 70 میچز کھیلے جائیں گے
خواجہ ندیم کا کہنا ہے کہ ہر ٹیم بارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور تمام 12 کھلاڑیوں کو میچ میں یکساں مواقع میسر آئیں گے پاکستان چیلنج کپ دو روزہ میچ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا
اور ایک دن میں 95 اوورز کا کھیل ہو گا ہر ٹیم کی پہلی اننگ 70 اوورز پر مشتمل ہو گی جبکہ سیکنڈ اننگ اوپن ہو گی
خواجہ ندیم کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے تمام وینیوز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور دیگر انتظامی امور پر بھی پیشرفت جاری ہے
خواجہ ندیم کا مزید کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں میچ آفیشلز کی تعنیاتی کا ٹاسک چیرمین ٹورنامنٹ کمیٹی وقار المنیر کو سونپا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین اور تمام زونل صدورز مجموعی طور پر ٹورنامنٹ کی نگرانی کریں گے
خواجہ ندیم احمد نے زونل صدورز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنی ہر ٹیم کے لیے مستند کوچ نامزد کریں جو کہ انٹرنیشنل کرکٹر، لیول 3, لیول 2, لیول 1 کوچ یا فرسٹ کلاس کرکٹر ہونا چاہیے اس نامزدگی کی منظور ی ریجنل ہیڈ اور پھر پی سی بی کرے گا
خواجہ ندیم احمد نے ٹورنامنٹ کی افادیت بارے بتایا کہ اس لیگ بنیاد پر کھیلے جانے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کے بھر پور مواقع میسر آئیں گے
اور اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو سینیر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا جائے گا پاکستان چیلنج کپ 17 اپریل سے 9 مئی تک لاہور کے مختلف 10 وینیوز میں ایک ساتھ کھیلا جائے گا