PSL2025

پی ایس ایل x ; لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کیلئے کراچی سے ملتان پہنچ گئی

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں اب تک تین میں سے دو میچ جیتے ہیں

پی ایس ایل x ; لاہور قلندرز کی ٹیم اگلے معرکے کیلئے کراچی سے ملتان پہنچ گئی

لاہور قلندرز نے گزشتہ رات کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں اب تک تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ لاہور قلندرز اپنا اگلا میچ 22 اپریل کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی

کراچی سے ملتان روانگی سے قبل قلندرز کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ اب بھی خود کو مکمل فٹ محسوس نہیں کر رہے، انجری کے بعد واپس آنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں آج آرام کا دن ہے جبکہ ایک دن کے آرام کے بعد جمعہ کو کراچی میں کنگز اور گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہو گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!