کرکٹ

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ; سکولز و کالجز کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: سکولز و کالجز کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز،

آخری تاریخ 10 مئی مقرر

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ پروگرام کے تحت تمام سرکاری و نجی اسکول اور کالجز کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کی آخری تاریخ 10 مئی مقرر کی گئی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ ون ڈے فارمیٹ میں ستمبر اور اکتوبر 2025 کے دوران ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام تر اخراجات پی سی بی خود برداشت کرے گا، جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا اور ملکی سطح پر کرکٹ کا معیار بلند کرنا ہے۔

ٹورنامنٹ کے دوران 320 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کر کے انہیں انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کی ریجنل ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ان کھلاڑیوں کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک اعلیٰ معیار کا ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا جہاں انہیں پیشہ ور کوچز کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی۔

پی سی بی حکام اور متعلقہ اسپورٹس تنظیموں نے تمام اسکول و کالج پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ ان کے اداروں کے طلبہ کو اس قومی سطح کے موقع سے بھرپور فائدہ حاصل ہو سکے۔

رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ یا متعلقہ ایسوسی ایشن دفاتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!