Games

ڈیرہ جات سپورٹس فیسٹیول کے ایونٹس کا سلسلہ جاری

ڈیرہ جات سپورٹس فیسٹیول کے ایونٹس کا سلسلہ جاری

 ڈیرہ جات سپورٹس فیسٹیول کے ایونٹس کا سلسلہ جاری ہے ‘ جیپ ریس کے سلسلے میں گزشتہ روزرجسٹریشن ہوگئی ‘ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ کے مطابق اب تک 70 ڈرائیورز نے رجسٹریشن کرائی ہے

ریس کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں ‘ٹریک تیار ہے ‘ملک بھر سے ڈرائیورز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ‘جیپ ریس اور دیگر کیٹیگریز کی ریسز کے ونرز اور پوزیشن ہولڈرز کےلئے 50 لاکھ روپے انعامی رقم مختص کی گئی ہے ‘

مجموعی طور پر 15 کیٹیگریز میں مقابلے ہورہے ہیںگزشتہ روز ڈرائیورزکی میٹنگ اور ڈنر بھی ہوا جبکہ آج اٹھارہ اپریل کو کوالیفائنگ راﺅنڈ صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک ہوگا جس کے بعد انیس اپریل کو سٹاک کیٹگری ریس صبح آٹھ بجے ہوگی ‘

دوسرا ایونٹ ویمنز ریس ہوگا جس کے بعد بارہ بجے 450 بائیکرز کی ریس ہوگی ‘ایک بجے20 بائیکرز ریس منعقد کی جائے گی ‘ سالڈ ایکسل پری 98 ریس منعقد ہوگی بیس اپریل کو پری پیئرڈ کیٹیگری ریس صبح آٹھ بجے ہوگی‘ٹرک ‘لوک اور ایکسل کیٹیگری کے مقابلے بھی شامل ہیں

جبکہ تقریب تقسیم انعامات بیس اپریل کی شام سات بجے رتہ کلاچی سٹیڈیم میں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!