انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹول چارسدہ نے جیت لی
بیڈمنٹن میں پشاور، ایتھلیٹکس میں مردان ، چارسدہ نے ہاکی ، والی بال اور رسہ کشی میں ٹرافی اپنے نام کرلی
انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹول چارسدہ نے جیت لی
بیڈمنٹن میں پشاور، ایتھلیٹکس میں مردان ، چارسدہ نے ہاکی ،
والی بال اور رسہ کشی میں ٹرافی اپنے نام کرلی
پشاور ( سپورٹس لنک رپورٹ) پہلا انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگئی ، ڈسٹرکٹ چارسدہ کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرلی ،
مردان نے دوسری اور پشاور تیسرے نمبر پر رہی ، ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اے ڈی سی فنانس کاشف خان ، ایشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ ساجد خان ،
وقاص الرحمان ، اے ڈی سی نثار احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چارسدہ مس گل رخ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور مشعل ملک ،ڈائریکٹر یٹ آف سپورٹس فیمیل بیڈمنٹن کوچ بشریٰ، سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔
عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام دو روزہ انٹر ڈسٹرکٹ خواتین سپورٹس فیسٹول پرقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئے ،
فیسٹول میں پشاور،مردان،صوابی،نوشہرہ اور چارسدہ کے کھلاڑی اتھلیٹکس ،رسہ کشی،ہاکی،ولی بال،ٹیبل ٹینس اوربیڈ منٹن میں دوسو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
نتائج کے مطابق بیڈمنٹن مقابلوں میں پشاو ر نے پہلی ، چارسدہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، ہاکی مقابلوں میں چارسدہ نے مردان کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی ۔
والی بال فائنل میں چارسدہ نے نوشہرہ کو پچیس انیس ، پچیس سولہ اور پچیس پندرہ سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
ایتھلیٹکس میں مردان نے پہلی اور چارسدہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح رسہ کشی مقابلوں میں چارسدہ نے پہلی صوابی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔