ای سپورٹس ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کو جاپان اور ریاض کا ویزہ نہ مل سکا
ای سپورٹس ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کو جاپان اور ریاض کا ویزہ نہ مل سکا
ای سپورٹس ٹیکن مقابلوں میں پاکستان کو چیمپئن بنوانے والے ارسلان ایش کو جاپان اور ریاض مقابلوں کیلئے ویزہ نہیں مل سکا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 مرتبہ چیمپئن اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ٹیکن کھلاڑی ارسلان ایش ویزہ مسائل کے سبب جاپان 2025 اور ریاض کلیش ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم ہوگئے ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ای اسپورٹس چیمپئن نے لکھا کہ میں ہر ممکن کوشش کرچکا لیکن ویزہ مسائل کے سبب اب ایونٹ میں شریک سے محروم ہوں، پاسپورٹ کی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے ۔
خیال رہے کہ ای سپورٹس ورلڈکپ 7 جولائی سے 4 اگست تک سعودی عرب میں منعقد ہوگا، جس میں 25 گیمز ہوں گے اور 2 ہزار سے زائد کھلاڑی جبکہ 200 سے زائد کلبز بھی شرکت کرینگے ،
واضح رہے کہ رواں برس ای سپورٹس ورلڈکپ مقابلے کی انعامی رقم 54.3 ملین پاؤنڈ (یعنی پاکستانی روپوں میں 20 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ سے زائد) ہے ۔