PSL2025
حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے
حسن علی نے پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا ریکارڈ توڑ دیا، وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔
گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کے ساتھ ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 116 ہو گئی۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں سب سے زیادہ 116 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ اس سے قبل سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا انہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔