دوسری قمرزمان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
ملیحہ شاہ، انس رافع، آیان محبوب، شاہ زیب اور یحییٰ خان اپنی اپنی کیٹیگریز میںفاتح قرار پائے
دوسری قمرزمان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
ملیحہ شاہ، انس رافع، آیان محبوب، شاہ زیب اور یحییٰ خان اپنی اپنی کیٹیگریز میںفاتح قرار پائے
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) دوسری قمرزمان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئی ،ملیحہ شاہ، انس رافع، آیان محبوب، شاہ زیب اور یحییٰ خان نے اپنی اپنی کیٹگریز میں ٹرافی اپنے نام کرلی ،
مہمان خصوصی کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داﺅد خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سکواش لیجنڈ قمرزمان‘
سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان ، فنانس سیکرٹری محمد وزیر ،سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان، ایگزیکٹو ممبر شیر بہادر اور فزیکل کوچ فضل خلیل سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔
صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مارخور اسکواش فاﺅنڈیشن اورخالد اینڈ عباس فیملی کے تعاون سے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں منعقدہ نیشنل جونیئر بوائز انڈر 11، انڈر 13، انڈر 15،17 اور گرلز انڈر 15 اسکواش کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔
انڈر 11 فائنل میں پی اے ایف کے انس رافع نے پی اے ایف کے عبدالرحمان خلیل کوتین دو سے شکست دی۔ انڈر 13 فائنل میں پی اے ایف کے آیان محبوب نے پی اے ایف کے احمد صفوان گل کوتین ایک سے ہرایا۔
انڈر 15 فائنل میں پی اے ایف کے شاہ زیب نے کے پی سے مامون خان کو تین صفرسے ہرایا،
انڈر15 گرلز کیٹگری میں ملیحہ شاہ نے کے پی کی ہادیہ فرمان کوتین ایک سے شکست دی جبکہ انڈر 17 فائنل میں یحییٰ خان نے عبید اللہ کو تین ایک شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔