کرکٹ

ٹرانس جینڈر نائٹ کرکٹ میچ ; سکھر گولڈن نے خیرپور کی ٹیم کو شکست دے دی

نومی کو بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

سکھر میں وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایات پر ٹرانس جینڈر نائٹ کرکٹ میچ منعقد

سکھر گولڈن نے خیرپور کی ٹیم کو شکست دے دی

نومی کو بہترین آل راؤنڈر کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

سکھر ; صوبائی وزیر اسپورٹس سردار محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کی جانب سے میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں ٹرانس جینڈر کرکٹ کپ کا انعقاد,

سکھر گولڈن نے بھترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خیرپور کی ٹیم کو شکست دے دی,سکھر کی جانب سے نومی نے بھترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،

انہیں بھترین آل راؤنڈر کھیل پیش کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

تفصیل کے مطابق سکھر اور خیرپور کی ٹرانس جینڈر کرکٹ ٹیموں کے درمیان سکھر میونسپل اسٹیڈیم میں دلچسپ مقابلہ ہوا ، خیرپور کی کپتان سویرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،

خیرپور کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 59 رنز بنائے، جبکہ ان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، خیرپور کی جانب سے سونو نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 25 رنز بنائے ، انہوں نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا ، جبکہ سکھر کی گیند باز نومی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

جس کے جواب میں سکھر گولڈن نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 5 اوررز میں حدف مکمل کر لیا۔

اس موقع پر سکھر اور خیرپور کی ٹیموں کے درمیان ٹگ آف وار کا بھی مقابلہ ہوا، جس میں خیرپور کی ٹیم نے سکھر کو شکست دے دی

آخر میں سماجی رہنما شائستہ بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سکھر میر محمد کلہوڑو ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر نثار چانڈیو اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر خیرپور اخلاق احمد نے کامیاب ٹیم کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!