پی ایس ایل x میں کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل
پی ایس ایل x : کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں 10واں میچ کل (اتوار کو) کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔
کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، ایڈم ملن شامل ہیں۔
کنگز 3 میں سے 2 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
اس ٹیم کے دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کولن منرو، جیسن ہولڈر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، عماد وسیم اور سلمان آغا شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے تینوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ پی ایس ایل کے اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔
شائقین کرکٹ کراچی کے تاریخی سٹیڈیم میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ میچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔