Games

چین میں پہلی بار انسانوں کے ساتھ روبوٹس کی ہاف میراتھن میں شرکت

چین میں ہونے والی ہاف میراتھن میں پہلی بار انسانوں کے ساتھ روبوٹس نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی 21 کلو میٹر ہاف میراتھن میں 12ہزار افراد کے ساتھ چینی ساختہ 21 روبوٹس نے بھی حصہ لیا۔

ریس میں تربیت یافتہ روبوٹس نے ٹرینرز کی موجودگی میں الگ ٹریک پر دوڑ لگائی

دلچسپ بات یہ ہے کہ روبوٹس نے دوڑ کے دوران انسانوں کی طرح تازہ دم ہونے کے لیے وقفہ اور وننگ لائن تک پہنچنے میں دگنا وقت لیا۔

رپورٹس کے مطابق میراتھون میں جیتنے والے فرد نے 1 گھنٹے 10 منٹ میں دوڑ مکمل کی جب کہ اس کے مقابلے میں بیجنگ انوویشن سینٹر آف ہیومن روبوٹکس کے جیتنے والے روبوٹ نے 2 گھنٹے 40 منٹ میں ریس مکمل کی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!