پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے دروازے طلبہ اور عام عوام کیلئے کھولنے کی سخت ہدایات جاری
پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے دروازے طلبہ اور عام عوام کیلئے کھولنے کی سخت ہدایات جاری
وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ناب صدر محی الدین وانی نے کھیلوں میں نوجوانوں کی دلچسپی اور جذبہ کو بڑھانے کیلئے سپورٹس کمپلیکس کے دروازے عوام کیلے کھولنے کی سخت ہدایات جاری کردی۔
یہ احکامات انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) یاسر پیرزادہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے سدباب کے طور پر جاری کئے . جنہوں نے سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کو صرف ممبران کے لیے مخصوص کرتے ہوے طلبہ اور عام عوام کو باہر کر دیا گیا تھا۔
وفاقی سیکرٹری محی الدین والی نے سپورٹس کمپلیکس کو اس کے اصل مقصد کی طرف واپس لاتے ہوے نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت اور کھیلوں کی ترقی کے لیے پی ایس بی کو مزید اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
قبل ازیں محی الدین وانی کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد کے سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے پیش نظر سکولز میں کھیلوں کی سہولیات قائم کرنے سمیت سکولز کو کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے
جس کیلئے ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنادی گئی ہے ۔