پی ایس ایل x کی "لائیو ویور شپ” کے نئے ریکارڈ قائم
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں 826.5 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔
گزشتہ برس کے مقابلے محض ایک ہفتے کے دوران 10ویں ایڈیشن کی ویور شپ کا نیا ریکارڈ بنا۔ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث رواں برس پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہوسکا تھا ۔
بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابل لیگ کی میزبانی کا ارادہ کیا اور نامور کرکٹر کو لیگ کا حصہ بنایا تاکہ شائقین کرکٹ لطف اندوز کیا جاسکے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں ایونٹس ایک ساتھ کھیلے جارہے ہیں۔
انڈین پریمئیر لیگ کے باعث کوئی بھی ملک اپنی لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ونڈو میں کوئی ایونٹس شیڈول نہیں رکھتا۔