PSL2025

پی ایس ایل x: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 128 رنز کا ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر لیا۔

پی ایس ایل x: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا۔

کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ 30 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی 24، سعد بیگ 20 اور خوشدل شاہ 17 رنز بناسکے۔ کنگز کے 5 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور کپتان شاداب خان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان ایک چھکا اور 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ کراچی کنگز کے باؤلرز جلد ہی دوسری وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔

کولن منرو صرف 4 رنز بنا کر 38 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اعظم خان ایک چکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد نبی نے بولڈ کیا۔

شاداب خان 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جب یونائیٹڈ کو جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ پچ پر دراڑیں پڑی ہیں جس وجہ سے پہلے بولنگ کر رہے ہیں۔ اور کراچی کے خلاف بنائے گئے پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں اور محمد نواز اور ڈاروشیس کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان کپتان، انڈریاس غوث، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، ساد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈارشس شامل ہیں۔

کراچی کنگزکےسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!