PSL2025

پی ایس ایل x : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرا دیا

ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا تھے مگر ساری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پی ایس ایل x : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا تھے مگر ساری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا جسے حاصل کرنے میں رضوان الیون ناکام رہی اور 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ زلمی کے علی رضا نے چار، عارف یعقوب نے تین اور اوون نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاورزلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر227 رن بنائے، ٹام کوہلر کیڈمور30 گیندوں پر 52رن بنا کر نمایاں رہے۔

ان کے علاوہ محمد حارث 45،عبدالصمد 40 اور حسین طلعت نے37 رن بنائے۔ مچل اوون 34، بابراعظم اور صائم ایوب صرف 2،2رن بنا سکے۔

ملتان کے ڈیوڈ ولی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!