ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ لائنسز آف دی فیلڈ کے نام
فائنل میں پرل پائنرز کو شکست،مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے ۔
ڈاکٹر شاہ فائیواے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ لائنسز آف دی فیلڈ کے نام
فائنل میں پرل پائنرز کو شکست،مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران علی شاہ نے انعامات تقسیم کئے ۔
سندھ حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لئے کے ایچ اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی
عبدالعلیم لاشاری سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان سندھ
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) لائنسز آف دی فیلڈ نے ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا،فائنل میں پرل پاینئرز کو شکست ہوگئی۔
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ تھے جنہوں نے فاتح اور رنرزاپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔جبکہ تقریب کی صدارت سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبد العلیم لاشاری نے کی۔
کے ایچ اے ویمنز ونگ کے زیر اہتمام اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل اولمپئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کے منی آسٹرو ٹرف پر کھیلا گیا
جس میں لائنسز آف دی فیلڈ نے پرل پاینئرز کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کاکہنا تھاکہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں،
فائنل میں ان کا کھیل دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں،ویمنز ہاکی کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔ڈاکٹر عمران علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب 2016 میں یہاں پر شادی لان ہوا کرتے تھے
اور کمرشل سرگرمیاں ہوا کرتی تھیں تو میرے بھائی ڈاکٹر جنید علی شاہ کے ایچ اے کے صدر بنے تو انہوں نے یہاں آسٹرو ٹرف لگوائی اور ہاکی کے کھیل کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا
سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کو سپورٹ کر رہا ہے اور ہمیشہ کرتا رہے گا اور یہ اچھی بات ہے کہ ہر عمر کی نوجوان لڑکیاں ہاکی میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کا زیر تعمیر ہوسٹل اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔اس موقع پرسید امتیاز علی شاہ صدر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کہا کہ جب 2016 میں کے ایچ اے کھنڈر ہوا کرتا تھا
اور یہاں پر اسپورٹس کی سرگرمیاں نا ہونے کے برابر تھیں لیکن آج جو کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور جو اتنا خوبصورت گراؤنڈ نظر آرہا ہے اس کا تمام تر سہرا سابق صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کو جاتا ہے
جنہوں نے اپنے والد کی کھیلوں میں خدمات کے سلسلے کو جاری رکھا ان کا کہنا تھا کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اور کے ایچ اے کا گراؤنڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ کا مقروض یے،
کے ایچ اے کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے گراؤنڈ کو آباد کرنے میں شبانہ روز محنت کی اور ان قوتوں کا سامنا کیا جن کا عام حالات میں سامنا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
اس موقع پر کے ایچ اے ویمنز ونگ کی صدر اسماء علی شاہ نے کہا کہ سید امتیاز علی شاہ کا صدر کی حیثیت سے کے ایچ اے سے جڑنا کراچی میں ہاکی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
کے ایچ اے کا زیر تعمیر ہاسٹل امتیاز علی شاہ کا تحفہ ہے، میری کوشش ہے کہ وومن ہاکی کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کے اظہار کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم دے سکوں۔
اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن کلیم اللہ اولمپئن افتخار سید، اولمپئن وسیم فیروز، اولمپین ناصر علی ، قومی ٹیم کے سابق انٹرنیشنل گول کیپر کوچ عبدالغفور،
قومی ویمنز ٹیم کے کوچ محمد نعیم ،کے ایچ اے کی سیکرٹری وومین ونگ بتول کاظم ،ڈاکٹر عارف حفیظ،خالد منیر، وسیم ماجد،میڈم نزہت ،انٹرنیشنل زاہد مقبول ، ذولقرنین حیدر، تسنیم عثمانی، محمد فیضان ،صغیر حسین, امتیاز الحسن اور دیگر بھی موجود تھے۔
جن خواتین کھلاڑیوں کو بہترین ایمرجنگ پلیئرز کے ایوارڈز دئیے گئے ان میں ثمینہ تبسم،ندا انجم،ماہ نور،ریجا معیز،حمنا ندیم،ایمان اور گلناز غلام نبی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر اسپورٹس فار کمشنر کراچی غلام محمد خان نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔