ایچ ایم آر واٹر فرنٹ پر جوجِٹسو چیمپئنز کو خراجِ تحسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرکت
ایچ ایم آر واٹر فرنٹ پر جوجِٹسو چیمپئنز کو خراجِ تحسین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرکت
کراچی: ایچ ایم آر واٹر فرنٹ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں پاکستان کے نوجوان جوجِٹسو چیمپئنز، بین الاقوامی میڈلسٹ اور سندھ جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
اس “میٹ اینڈ گریٹ” تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، جس سے کرکٹ اور مارشل آرٹس کے درمیان ایک مثبت ہم آہنگی قائم ہوئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سی ای او ندیم عمر نے نوجوانوں کو “قوم کا فخر” قرار دیتے ہوئے ان کے جذبے کو سراہا، جبکہ ایچ ایم آر کے سی ای او حسنین پردیسی نے آئندہ مقابلوں کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
لیجنڈری کرکٹر سر ویوین رچرڈز نے بھی جوجِٹسو کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔
سندھ جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد علی نے ایچ ایم آر کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں کی عالمی سطح پر کامیابی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔