دیگر سپورٹس
تاشفین حیدر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تعینات
تاشفین حیدر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تعینات
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی گریڈ 20 کے ڈاکٹر تاشفین حیدر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ان کے پیشرو گریڈ 19 کے عبدالناصر خان کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے
جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان گریڈ 18 کی سارہ رحمٰن کی خدمات وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کی گئی ہیں۔