بیس بال
ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز، پاکستان نے ایران اور سری لنکا کو شکست دیدی
ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز، پاکستان نے ایران اور سری لنکا کو شکست دیدی
چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔
اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ میچ میں فتح پائی۔