اتھلیٹکس

لندن میراتھن ; خواتین میں ٹگسٹ آصیفہ جبکہ مردوں میں سیباسشین ساوے فاتح قرار

لندن میراتھن میں 40 پاکستانیوں کی شرکت، کینیا کے سیباسشین ساوے فاتح قرار پائے

لندن میراتھن 2025 میں خواتین کی کیٹیگری میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصیفہ مقررہ فاصلہ 2 گھنٹہ 15 منٹ 50 سیکنڈز میں جبکہ مردوں میں کینیا کے سیباسشین ساوے 2 گھنٹہ 2 منٹ 27 سیکنڈز میں طے کرکے فاتح قرار پائے۔

یوگینڈا کے جیکب کپلیمو 2 گھنٹہ 3 منٹ 37 سیکنڈز میں جبکہ کینیا کے 2 گھنٹہ 4 منٹ 20 سینکڈز میں مقررہ فاصلہ طے کرکے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، خواتین کی کیٹگری میں کینیا کی جوسلین کیپکوسگی دوسرے نمبر پر جبکہ ہالینڈ کی صفان حسان تیسرے نمبر پر رہیں۔

دنیا بھر کی 6 بڑی میراتھن ریس میں ایک لندن میراتھن 2025 میں 56 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد ایتھلیٹس اور سمندر پار پاکستانیوں نے بھی حصہ لیا۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے فرقان مسعود 3 گھنٹے، 10 منٹ اور 7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ تیز ترین پاکستانی فنشر کے طور پر سامنے آئے۔

اسلام آباد رننگ کلب کی نمائندگی کرنے والے فرقان مسعود نے ریس کے پہلے ہاف میں مضبوط رفتار برقرار رکھی، تاہم بعد کے مرحلے میں غیر متوقع طور پر گرمی کے باعث انہیں تھکاوٹ سے لڑنے میں خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!