پی ایس ایل x : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کی جانب سے ملنے والا 90 رنز کا ہدف ساتویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے باآسانی حاصل کرلیا
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 90رنز کا ہدف دیا ،
کپتان محمد رضوان 44رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطان کی جانب سے ملنے والا 90 رنز کا ہدف ساتویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے باآسانی حاصل کرلیا، سعود شکیل رنز اور فن ایلن رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
قبل ازیں لاہور کے قذافی سٹیڈی میں ہونیوالے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطان کی پوری ٹیم محض 89 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ملتان سلطانز کا کم ترین ٹوٹل ہے، اس سے قبل سلطانز نے یہ ریکارڈ 2023 میں کراچی کنگز کے خلاف 101 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، محمد رضوان 44 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے، عثمان میر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
یاسر خان5، کامران غلام3 ، کرٹس کیمفر 4، افتخار احمد 6، ڈیوڈ ولی 7، محمد حسنین 2، عبید شاہ 1 جبکہ عثمان خان اور مائیکل بریسویل بغیر کھاتے کھولے چلتے بنے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، فہیم اشرف اور محمد وسیم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمد
ملتان سلطانز: یاسر خان، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، کامران غلام، کرٹس کیمفر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد حسنین، عبید شاہ