کراچی ; داؤ ہاسپٹل نے "ماڈرن پریمئر لیگ سیزن 2” کی ٹرافی اپنے نام کر لی
ماڈرن پریمئر لیگ سیزن 2:
داؤ ہاسپٹل نے اغا خان ہاسپٹل کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) دی ماڈرن اسپتال کے زیر اہتمام کراچی کے 24 بڑے اسپتالوں کے درمیان 4روزہ ”ماڈرن پریمئر لیگ“ سیزن 2 کا فائنل کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال نے جیت کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،
جیتنے والی ٹیم کو ڈائریکٹر آپریشنز دی ماڈرن اسپتال ڈاکٹر کرنل سہیل عباس نے ٹرافی کے ساتھ ساتھ دو لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا جبکہ ٹورنامنٹ کی سطح پر رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو بھی 25 ہزار روپے نقد انقامات دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق دی ماڈرن اسپتال کے زیر اہتمام کراچی کے 24 بڑے اسپتالوں کے درمیان 4روزہ ”ماڈرن پریمئر لیگ“ سیزن 2 کا فائنل میچ ڈاؤ اسپتال بمقابلہ آغاخان اسپتال کھیلا گیا،
آغا خان اسپتال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 78 رنز بنائے جبکہ ڈاؤ اسپتال نے حریف ٹیم کا تعاقب کرتے ہوئے آخری دو بالز پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
مقابلہ کانٹے دار رہا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ وقاص خان قرار پائے۔ بعد ازاں اختتامی تقریب میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کی سطح پر دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہنے والی ٹیموں کو بھی نقد انعامات دیے گئے جبکہ تمام ٹیموں کے کیپٹنز کو بھی انعامات دیے گئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی دی ماڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر کرنل سہیل عباسی کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں کام کرنےوالوں کی ذہنی اور جسمانی فٹنس بہت ضروری ہے،
اسی سلسلے میں یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد کیا جارہا ہے۔ تمام ٹیموں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا جس سے نہ صرف لطف اندوز ہوئے بلکہ ایک دوسرے سے رابطے بھی بہتر ہوئے۔
تقریب کے اختتام پر تمام ٹیموں کے مینجرز اور کیپٹنز نے دی ماڈرن اسپتال کا شکریہ ادا کیا اور ٹورنامنٹ کے انتظامات اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔