PSL2025

پی ایس ایل x میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بولر کون؟

پی ایس ایل 10 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بولر کون؟

حسن علی نہ صرف ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں بلکہ اس پی ایس ایل میں بھی وہ سب سے زیادہ 13 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر ہیں۔

کراچی کنگز ، حسن علی کی تیسری فرنچائز ٹیم ہے۔ اس سے قبل وہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

حسن علی نے کہا ھے کہ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں کیونکہ میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بولنگ میں سرفہرست ہوں۔ جب آپ اپنی ٹیم کے لیے باقاعدگی سے وکٹیں لیتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

انھوں نے مزیزکہا کہ میں نے اپنی بولنگ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی ہے، میں نے اپنی بولنگ کی بنیادی باتوں میں تبدیلی کی ہے اور اپنی فٹنس اور خوراک پر کام کیا ہےجس سے اس سیزن میں مجھے بہت مدد ملی ہے۔

"میں HBL PSL میں کراچی کنگز کا نائب کپتان ہونے کی ذمہ داری سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ ایسی ذمہ داری سے آپ کو بہت زیادہ اعتماد ملتا ہےجو آپ کی اپنی کارکردگی میں بھی مدد کرتا ہے۔

حسن علی نے کہا ھے کہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ایک ٹیم مین ہیں اور انہیں دنیا بھر میں کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے۔

انہوں نے طویل عرصے سے آسٹریلیا کی خدمت کی ہے ، ہمارے اسکواڈ کے نوجوان کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں کراچی کنگز کی اس وقت پوزیشن اچھی ہے اور ہم اپنے باقی چار میچوں میں ہم سب سے اوپر کی دو پوزیشنوں پر پہنچنے کی کوشش کریں گے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!