ورلڈ امیچر پرو چیمپئن شپ: پاکستان نے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں بھارت کو شکست دیدی
ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے واے ایونٹ میں پاکستان نے 9 گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔
ورلڈ امیچر پرو چیمپئن شپ: پاکستان نے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں بھارت کو شکست دیدی
ورلڈ امیچر پرو چیمپئن شپ کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی جب کہ مجموعی طور پر پاکستان نے 9 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔
ڈان نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے واے ایونٹ میں پاکستان نے 9 گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیت لیا۔
انجم وارثی نے ماسٹر اور اوپن پاور لفٹنگ ایونٹ میں 5 گولڈ اور ایک سلور میڈل پاکستان کے نام کیا، انجم وارثی نے ماسٹر ایونٹ کی بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اسکواڈ کیٹیگریز میں گولڈ میڈل جیتا۔
پاور لفٹنگ کی اوپن کیٹیگری میں انجم وارثی نے 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔
مسٹر ورلڈ امیچر کا ٹائٹل پاکستانی تن ساز جواد احمد کے نام رہا، ماسٹر اور اوپن کیٹیگری میں جواد احمد نے گولڈ میڈلز جیت کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
دوسری جانب، سمیر احمد نے جونیئر مینز فزیک میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، سمیر احمد نے مینز فزیک میں گولڈ اور جونیئر باڈی بلڈنگ میں برانز میڈل پاکستان نے نام کیا ، ماسٹر 40 پلس کیٹیگری میں فرقان رضا نے گولڈ میڈل جیتا۔