یکجہتی افواج پاکستان شوٹنگ بال میچ 2-2 گیم سے برابر ہوگیا
میچ ڈسٹرکٹ کورنگی اور شہید طلحہ شاکر شوٹنگ بال کلب ڈسٹرکٹ حب کے درمیان کھیلا گیا
یکجہتی افواج پاکستان شوٹنگ بال میچ 2-2 گیم سے برابر ہوگیا
میچ ڈسٹرکٹ کورنگی اور شہید طلحہ شاکر شوٹنگ بال کلب ڈسٹرکٹ حب کے درمیان کھیلا گیا،
ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان نے انعامات تقسیم کئے
کراچی (سپورٹس لنک) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یکجہتی افواج پاکستان شوٹنگ بال میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ کورنگی میں کھیلا گیا،
میچ ڈسٹرکٹ کورنگی اور شہید طلحہ شاکر شوٹنگ بال کلب ڈسٹرکٹ حب کے درمیان کھیلا گیا جو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گیم سے برابر ہوگیا،
نمائشی میچ میں یار محمد، رضوان احمد، اعجاز احمد، راشد لالا، سید محسن علی، عبدالکریم، محمد شمیم اور حماد نے شاندار کھیلا پیش کیا، میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر کراچی غلام محمد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،
سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے سرپرست ایم شمیم قریشی نے مہمان خصوصی غلام محمد خان، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ضلع لسبیلہ خدا بخش بلوچ،
پاکستان نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے صدر شیہان شہزاد احمد، سندھ جودو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق، ڈسٹرکٹ لسبیلہ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالعلیم بندیجہ،
صدر ڈسٹرکٹ کورنگی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید افتخار زیدی کو سندھی اجرک کے تحائف پیش کئے، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور پاک افواج کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔