انڈر 19انٹر ڈسڑکٹ ملتان نے ڈی جی خان 238 رنز سے ہرادیا
انڈر 19انٹر ڈسڑکٹ ملتان نے ڈی جی خان 238رنز سے ہرادیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ملتان ریجن کے دوسرے میچ میں ملتان انڈر 19 نے ڈی جی خان انڈر 19 کو باآسانی 238سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی
تفصیل کے مطابق ملتان ڈسڑکٹ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 342رنز بنائے حذیفہ اکبر نے شاندار 103رنز ناٹ آوٴٹ عدیل مشتاق 84سمیر منہاس 68اور محمد علی نے 57رنز ناٹ آوٹ رنز ننائے ڈی جی خان کی طرف سے محمد سمیع اور محمد ابوبکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
بعد میں کھیلتے ہوئے ڈی جی خان انڈر 19صرف 104 رنز بناکے آوٹ ہوگئی محمد شفااللٰہ نے 40 رنز بنائے ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19کی طرف سے طلال احمد نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
حسیب ضیا دو احمد رضا اور احمر مجید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی محمد آصف اور دلشاد علی ایمپائرز عامر منظور فریدی سکورر تھے
اس میچ کے مہمان خصوصی محمد ارسلان خان صدر ملتان ڈسڑکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن تھے ان کے ہمراہ معروف کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران سابق سیکرٹری سہیل اختر خان منیجر امتیاز رسول اور کوچ عامر سجاد موجود تھے