PSL2025

آندھی اور بارش کے باعث لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بغیر نتیجہ ختم

آندھی اور بارش کے باعث لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بغیر نتیجہ ختم

لاہور میں آندھی اور بارش کے باعث لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ختم کر دیا گیا,دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے پوائںٹ ٹیبل پر 9-9 پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا 21 واں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھا۔لاہور قلندر نے 12 اوورز میں 3 وکٹوں پر 111 رنز بنائے تھے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ کے دوران تیز آندھی اور بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیاتھا،آندھی کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئیں۔ خیال رہے کہ این ڈی ایم اے نے آج سے 5 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

اسکواڈ لاہور قلندرز: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، ٹام کرن، آصف آفریدی

اسکواڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، محمد عامر، محمد وسیم (جونیئر)، ابرار احمد، فہیم اشرف، محمد زیشان، خرم شہزاد

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!