کرکٹ

قائمہ کمیٹی نے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کو طلب کر لیا

قائمہ کمیٹی نے چیئر مین پی سی بی سے بریفنگ کے لیے طلب کر لیا

قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو پھر طلب کر لیا ہے۔  قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکریٹریٹ نے پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ کی کارکردگی پر بریفنگ طلب کی ہے۔

چیئرمین پی سی بی سے کراچی اور لاہور میں سٹیڈیمز کی تعمیرِ نو پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی گزشتہ 6 ماہ میں کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر بھی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

قائمہ کمیٹی نے سینیٹر ہدایت اللّٰہ کی بطور بورڈ ممبر ایرا تعیناتی میں تاخیر کا بھی نوٹس لیتے ہوئے بریفنگ طلب کی ہے۔

آئندہ اجلاس کے دوران پی ٹی اے کے بورڈ ممبران کی تنخواہوں سے متعلق حکومتی قانون سازی بھی زیرِ غور آئے گی۔ قائمہ کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی اے سے ملک بھر میں فائیو جی سروسز مہیا کرنے پر بھی بریفنگ طلب کی ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!