عبد الحمید کھتری زون 3 کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ کیولیئر سی سی نے نیو گلستان سی سی کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا
انس بلوچ کی تباہ کن بالنگ 8 رنز دیکر پانچ وکٹیں
عبد الحمید کھتری زون 3 کرکٹ ٹورنامنٹ ؛
کیولیئر سی سی نے نیو گلستان سی سی کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا
انس بلوچ کی تباہ کن بالنگ 8 رنز دیکر پانچ وکٹیں
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام جاری عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کیولیئر سی سی نے انس بلوچ کی تباہ کن بالنگ کی بدولت نیو گلستان سی سی کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔
آغا خان جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں انس بلوچ نے 4 اوور میں صرف 8 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں، نیو گلستان سی سی کے بیٹرز کے پاس انس بلوچ کی تیزرفتار اور زبردست لائن و لینتھ کا کوئی جواب نہیں تھا۔
نیو گلستان سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 15.4اوورز میں 61 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالہادی نے چار چوکوں کی مدد سے 22 اور شایان خان 12 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فاضل رنز کی تعداد 15رہی۔
کیولیئر سی سی کی جانب سے انس بلوچ نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 8 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نیو گلستان سی سی کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی کمر توڑ دی،ان کا ایک اوور میڈن بھی تھا۔
منیر خان نے15رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فیضان خان، حمزہ سلمان اور حنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کیولیئر سی سی نے مطلوبہ62 رنز 8.4 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر بنالئے۔جنید خان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 25 اور حیدر علی نے 14رنز بنائے۔